امریکی نمائندۂ خصوصی زلمے خلیل زاد سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zalmay Khalilzad
زلمے خلیل زاد پاکستانی حکام سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد پاکستانی حکام سے خصوصی ملاقات کے لیے چین سے اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ  5 رکنی وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقرر کردہ نمائندۂ خصوصی زلمے خلیل زاد گزشتہ روز خصوصی فلائٹ کے ذریعے چین سے پاکستان پہنچے۔  افغان طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات اور افغانستان میں امن کے لیے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے زلمے خلیل زاد  نمائندگی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اس دوران متعدد بار افغانستان اور پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کاقومی دن ،پاکستان نےپاک چین سرحد3روزکےلیےبندکردی

پاکستان میں افغان امن عمل کے حوالے سے اہم سرکاری حکام سے ملاقاتوں کے دوران زلمے خلیل زاد افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے پاکستانی حکام کو آگاہ کریں گے جبکہ دو روز قبل افغانستان میں نیٹو سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر بھی پاکستان پہنچے تھے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل چین کے 70 ویں قومی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے اپنے سچے دوست چین کو مبارک باد دیتاہوں۔ چین کی ترقی اور کرپشن کے خلاف جدوجہد کا ہمیشہ معترف رہا ہوں، پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پاک چین دوستی کی بہترین مثال ہے، پاکستان اورچین گہرے دوست اور ہمسائےہیں۔ چین کی معاشی کامیابی ترقی پذیر ممالک کے لئے مثال ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی چین کے 70ویں قومی دن پرچینی عوام کومبارکباد

Related Posts