لاہور: چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ سے سری لنکا میں بارش سے متاثر ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ پر بات چیت کی ۔ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے ایشیا کپ کے میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی۔
حارث رؤف، اسامہ اور زمان خان بگ بیش لیگ میں شامل
چیئرمین پی سی بی کا موقف ہے کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے لہذا آنے والے دنوں کے لیے سری لنکا میں موسم کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے ۔ایشیا کپ کے پاک بھارت میچز دبئی میں بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔ ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ کیا جائے۔
بعدازاں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے جواب میں صورتحال پر غور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔