نئے سربراہ کی تعیناتی سے قبل ظاہر شاہ عارضی چیئرمین نیب مقرر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے عہدے سے مستعفی ہوجانے کے بعد قومی احتساب بیورو میں ظاہر شاہ کو عارضی چیئرمین نیب مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شعیب اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سید اظہار حسین شاہ کی جانب سے چیئرمین نیب کے عہدے پر عارضی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف سے معاہدہ، 10دن لگ سکتے ہیں، وزیر اعظم

نوٹیفیکیشن کے مطابق ظاہر شاہ 22 فروری سے بطور عارضی چیئرمین نیب کام کریں گے۔ ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ کو چیئرمین نیب کے عہدے کا چارج دے دیا گیا ہے۔

قبل ازیں چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے مستعفی ہوجانے پر نیب کی سربراہی کا عہدہ خالی تھا جس کے بعد نیب ہیڈ کوارٹرز سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ آفتاب سلطان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظ کو دیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کو عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے استعفیٰ واپس لینے کا کہا تاہم آفتاب سلطان نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ وہ اپنے عہدے پر مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔

آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ بطور چیئرمین نیب یہ نہیں کر سکتا کہ فلاں کو پکڑ لو اور فلاں کو چھوڑ دو۔ نیب کے افسران فرض شناس ہیں۔ آئین کے مطابق اپنے عہدوں پر کام جاری رکھیں۔

 

Related Posts