ظاہر جعفر اور عثمان مرزا ذہنی طور پر صحت مند ہیں۔ماہرینِ نفسیات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ظاہر جعفر اور عثمان مرزا ذہنی طور پر صحت مند ہیں۔ماہرینِ نفسیات
ظاہر جعفر اور عثمان مرزا ذہنی طور پر صحت مند ہیں۔ماہرینِ نفسیات

اسلام آباد: سابق پاکستانی سفیر کی صاحبزادی نور مقدم کا مبینہ قاتل ظاہر جعفر اور سیکٹر ای 11/2 میں جوڑے کو تشدد کے بعد برہنہ کرنے والے عثمان مرزا کے نفسیاتی ٹیسٹ ہوئے ہیں جس کے بعد دونوں ملزمان کو صحت مند قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر اور اسلام آباد میں جوڑے کو تشدد کے بعد برہنہ کرنے والے عثمان مرزا کے اڈیالہ جیل میں متعدد نفسیاتی ٹیسٹ ہوئے۔ جیل کے ماہرینِ نفسیات نے عثمان مرزا اور ظاہر جعفر کو مقدمے کیلئے ذہنی طور پر صحت مند قرار دے دیا۔

ماہرینِ نفسیات کا کہنا ہے کہ عثمان مرزا اور ظاہر جعفرذہنی صحت کے اعتبار سے مکمل طور پر تندرست ہیں اور اپنے جرائم کے متعلق بخوبی آگاہ ہیں جو یہ بھی جانتے ہیں کہ انہیں ان کے جرائم کی پاداش میں کیا سزائیں دی جاسکتی ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل نور مقدم کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ایک ملازم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، جس سے واقعے پر تفتیش کی جائے گی۔

رواں ہفتے 14 اگست کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمے کے تفتیشی افسر نے  ملزم کی تفصیلات، کیس کی تفتیشی رپورٹ اور دیگر حقائق پیش کیے۔عدالت نے دونوں جانب سے فریقین کے دلائل سنے اور احکامات جاری کیے۔ 

مانسہزرہ کا رہائشی جان محمد ولد خان محمد  ملزم ظاہر جعفر کے گھر میں مالی تھا اور وقوعہ کے روز جائے وقوعہ پر موجود تھا، تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔

مزید پڑھیں: نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کا مالی جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل

Related Posts