ملک دیوالیہ ہونے کا خدشہ، عام انتخابات کا فوری انعقاد ضروری ہے۔زاہد اعوان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک دیوالیہ ہونے کا خدشہ، عام انتخابات کا فوری انعقاد ضروری ہے۔زاہد اعوان
ملک دیوالیہ ہونے کا خدشہ، عام انتخابات کا فوری انعقاد ضروری ہے۔زاہد اعوان

کراچی: تنظیم الاعوان سندھ کے نائب چیئرمین زاہد اعوان نے ملک میں عام انتخابات فوری طور پر منعقد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی صورتحال تشویشناک اور ملک دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں تنظیم الاعوان سندھ کے نائب چیئرمین زاہد اعوان نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کا فوری انعقاد انتہائی ضروری ہے کیونکہ آج پاکستان کساد بازاری سے دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر کی اونچی اُڑان نہ رُک سکی، اسٹاک مارکیٹ میں مندی

حالیہ بیان میں زاہد اعوان نے کہا کہ سری لنکا کی مثال ہمارے سامنے ہے جہاں بیرونی قرضوں کی ادائیگی بند کردی گئی اور دیوالیہ پن کے باعث ہنگامے پھوٹ پڑے۔ متعدد افراد قتل ہوئے اور درجنوں زخمی ہیں۔ وزیر اعظم کے گھر کو آگ لگا دی گئی۔

نائب چیئرمین تنظیم الاعوان نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1420 پوائنٹس کم ہو کر 44 ہزار پوائنٹس سے نیچے گر گئی۔ ہر گزرتے روز کے ساتھ روپے کی قدر کم ہورہی ہے اور ڈالر کی اڑان تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔

تنظیم الاعوان کے نائب چیئرمین نے کہا کہ ڈالر کی قیمت 188 روپے ہوچکی جو اسی برس 190 روپے کی حد بھی عبور کرچکی تھی۔ اگر روپے کی قدر اسی طرح کم ہوتی رہی، برآمدات کے مقابلے میں درآمدات میں اضافہ جاری رہا تو ملک کے معاشی مسائل میں بد ترین اضافہ ہوگا۔ امیر غریب اورغریب محتاج بن جائینگے۔
نائب چیئرمین تنظیم الاعوان نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال جتنی نظر آتی ہے، اس کے مقابلے میں کہیں زیادہ مخدوش ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف سے قرض کے بدلے بد ترین معاشی پابندیوں کا شکار ہورہا ہے۔ مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

زاہد اعوان نے کہا کہ کل جو دودھ 80 روپے میں دستیاب تھا ، آج 150 روپے اور جو مرغی 200 روپے فی کلو مل جاتی تھی، آج 500روپے سے تجاوز کر گئی۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ غریب لوگوں کیلئے ناقابلِ برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کم ہورہی ہے، بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے۔ اگر انتخابات بروقت نہ کروائے گئے تو سیاسی بحران ملک کو دیوالیہ پن کی طرف لے جاسکتا ہے۔انتخابات کے بعد سیاسی بحران کے ساتھ معاشی مسائل بھی کم ہوسکتے ہیں۔

Related Posts