زاہد احمد کا دی کراؤن میں کردار ملنے پر ہمایوں سعید کیلئے اظہارِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زاہد احمد کا دی کراؤن میں کردار ملنے پر ہمایوں سعید کیلئے اظہارِ تحسین
زاہد احمد کا دی کراؤن میں کردار ملنے پر ہمایوں سعید کیلئے اظہارِ تحسین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا صارفین کی نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن میں کردار ملنے پر تنقید پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ہمایوں سعید کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

حال ہی میں نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن کے 5ویں سیزن میں ہمایوں سعید کو ڈاکٹر حسنات کا کردار ملنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر بہت سے مداح خوش نظر آئے تاہم سکینہ سموں سمیت بعض شخصیات نے مایوسی کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

صنفِ آہن سے اداکاری میں پہلا قدم رکھنے والے جنید جمشید نیازی کے چرچے

عشق زہے نصیب کے اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ تاریخی اعتبار سے ہالی ووڈ کے زیادہ تر پاکستانی کردار بھارتی فنکاروں سے کرا لیے جاتے ہیں کیونکہ پاکستانی اداکاروں کی وہاں کوئی نمائندگی یا ایجنٹ نہیں ہیں۔

اداکار زاہد احمد نے ہمایوں سعید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر دی کراؤن میں ڈاکٹر حسنات کا کردار پاکستانی فنکار کو دیا جارہا ہے تو ہمیں اس پر فخر ہونا چاہئے۔ افسوس کی بات تو یہ ہوتی کہ یہ کردار کسی غیر پاکستانی یا بھارتی اداکار کو دے دیا جاتا۔

اس موقعے پر احمد علی بٹ، انوشے اشرف اور واسع چوہدری نے بھی ہمایوں سعید کے حق میں گفتگو کی۔ احمد علی بٹ نے کہا کہ ہم کسی کیلئے خوش کیوں نہیں ہوسکتے؟ کیوں ہم دوسرے کی کامیابی کا جشن نہیں مناتے اور نفرت کا اظہار کیوں کرتے ہیں؟

اداکار احمد علی بٹ نے ہمایوں سعید کے حق میں جذباتی انداز میں ردِ عمل دیتے ہوئے  کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ ایک دوسرے سے محبت اور ایک دوسرے کی امداد کیلئے اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو نرم کرے اور ہمارے ذہنوں کوکھول دے۔

 

Related Posts