اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے حوالے سے مخصوص ادویات سے متعلق تمام افواہوں کو مسترد کردیا ہے ۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ کورونا کی روک تھام کے لئے مخصوص دواؤں کے استعمال کی سفارش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹھیک نہیں ہے، ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ موجودہ دوا بیماری سے بچا یا علاج کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم کا ویلفیئر اداروں کیلئے ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ
ان کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کورونا کے علاج اور روک تھام کےلئے کسی دوا کی سفارش نہیں کرتا ہے ۔
سوشل میڈیا پر کورونا سے بچائو کے حوالے سے ادویات کی تشہیر کی جارہی ہے تاہم طبی ماہرین نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر ادویات کے استعمال سے گریز کیا جائے۔
Some local Drs are recommending use of specific medicines for prevention of #COVIDー19. Not right! Here is what WHO says, “there is no evidence that current medicine can prevent or cure the disease. WHO does not recommend any medicine as a prevention or cure for COVID-19.” <270>
— Dr Zafar mirza (@zafar_mirza1) March 29, 2020