وزیرِ اعظم کا ویلفیئر اداروں کیلئے ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کا ویلفیئر اداروں کیلئے ایپ تیار کرنے کا فیصلہ
وزیرِ اعظم کا ویلفیئر اداروں کیلئے ایپ تیار کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام وزیرِ اعظم عمران خان  نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران ملک میں مخیّر حضرات اور ویلفیئر اداروں کیلئے ایک ایپ تیار کی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایپ متعارف کروانے کے فیصلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے کور کمیٹی اجلاس کے دوران ایک ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ ہوا جہاں مخیّر حضرات اور ویلفیئر ادارے رجسٹر ہوں گے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایپ عوامی فلاحی کاوشوں کو ہم آہنگ کرکے نچلے طبقے تک راشن اور اشیائے خوردونوش کی بروقت تقسیم میں معاون ثابت ہوگی۔

وزیرِ اعظم کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اشیائے ضروریہ اور راشن غریب اور مستحق افراد کے گھر پہنچانے کے لیے عمران خان نے نوجوانوں کا انتخاب کیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے مخیّر حضرات کی خدمات کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ جذبوں اور وسائل کا حسین امتزاج ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوان ہمیشہ ملک میں تبدیلی کا ہراول دستہ بنے جبکہ مخیّر حضرات نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اپنا دل کھول کر رکھ دیا۔ 

Related Posts