تحریکِ انصاف کی کامیابی میں نوجوانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف کی کامیابی میں نوجوانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔فردوس عاشق اعوان
تحریکِ انصاف کی کامیابی میں نوجوانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اعتراف کیا ہے کہ تحریکِ انصاف کی کامیابی میں نوجوانوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے اپنے وژن،ثابت قدمی اور نظریہ سے نوجوانوں کو متاثر کیا۔ نوجوان پاکستان میں بدعنوانی اور موروثی خاندانی سیاست سے بیزار تھے۔

،معاونِ خصوصی اطلاعات و نشریات  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نوجوانوں کی امید ہیں ،انہیں ہنر مند بنانا وزیراعظم کا مشن ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 30 ارب روپے کا ہنر مند پاکستان پروگرام نوجوانوں کو باصلاحیت بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم و تربیت اور ٹیکنالوجی میں عصری تقاضوں کے ہم پلہ بنائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار 70 مدارس میں فنی تعلیم کا اہتمام کیا گیا ہے۔پہلی حکومت ہے جو مدارس کے بچوں کو تکنیکی وفنی مہارت سے بھی آراستہ کرے گی۔نوجوانوں کو روزگار کے یکساں مواقع فراہم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکریڈیشن کونسل کا قیام ملک میں پیشہ ورانہ تربیت کے معیار میں اہم ثابت ہوگا۔پیشہ ورانہ تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے 75 سمارٹ کلاس رومز اور دوست ممالک کے تعاون سے 5 سنیٹرز آف ایکسیلینس قائم کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

 اپنے پیغام میں گزشتہ روز معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا داعی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں امن سے خطے  اور دنیا میں امن و استحکام آئے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts