نوجوان طالبِ علم کا 1لاکھ کا فون چھن گیا، سندھ حکومت ڈاکوؤں کے خلاف ایکشن کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوجوان طالبِ علم کا 1لاکھ کا فون چھن گیا، سندھ حکومت ڈاکوؤں کے خلاف ایکشن کیلئے تیار

کراچی: موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو نوجوان طالبِ علم کا 1 لاکھ روپے مالیت کا فون گن پوائنٹ پر چھین کر لے گئے ہیں جبکہ سندھ حکومت ملزمان کے خلاف ایکشن لینے کیلئے تیار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 5 روز پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں سوشل میڈیا صارف مستجاب زیدی نے کہا کہ لوٹ مار کا شکار جو لڑکا آپ اس ویڈیو میں دیکھ رہے ہیں، وہ میرا بھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی تقی عثمانی پر مبینہ حملہ،ملزم کے متعلق اہم حقائق سے پردہ ہٹ گیا

پیغام میں مستجاب زیدی نے کہا کہ مسلح ڈاکو میرے بھائی سے فون چھین کر لے گئے جو سی اے (چارٹرڈ اکاؤنٹنسی) کا طالبِ علم ہے اور اپنے تعلیمی اخراجات گھر گھر ٹیوشن دے کر پورے کرتا ہے۔

مستجاب زیدی نے کہا کہ حال ہی میں میرے بھائی نے اپنی بچائی ہوئی رقم سے تقریباً ایک لاکھ روپے کا فون خریدا اور یہ بچت کرنا اس نے تقریباً 2 سال قبل شروع کیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فون لوٹ لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 موٹر سائیکل سوار افراد ایک نوجوان سے فون چھین کر لے جاتے ہیں۔ ملزمان کے پاس اسلحے کی موجودگی کے باعث نوجوان ان سے لڑ بھی نہیں سکتا۔

جرم کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مجھے یہ ڈکیتی کی واردات دیکھ کر بے حد افسوس ہوا۔ مستجاب زیدی اپنا فون نمبر مجھے ارسال کریں۔ 

 

خیال رہے کہ اِس سے قبل سندھ پولیس ڈاکوؤں کو لگام دینے میں ناکام ہوگئی، 5 ماہ میں 770 گاڑیاں اور 20 ہزار 776 موٹر سائیکلز غائب کردی گئیں۔

 گزشتہ 5 ماہ میں شہرِ قائد میں اسٹریٹ کرائمز میں ہوش ربا اضافہ ہوا۔ شہری دن دہاڑے موٹر سائیکلز، گاڑیوں اور نقد رقم سمیت اپنے قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔

گزشتہ ماہ پولیس نے اہم رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق اسلحے کے زور پر شہریوں کو 88 گاڑیوں سے محروم کردیا گیا جبکہ 682 گاڑیاں چوری کر لی گئیں جن میں سے پولیس صرف 198 گاڑیاں ریکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔

مزید پڑھیں: شہری 5ماہ میں 770 گاڑیوں، اور10238موبائل فونزسے محروم

Related Posts