بھارتی نوجوان اداکار ٹریفک حادثے کا شکار ہو کرجاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی ٹی وی ڈراموں کے نوجوان اداکار 23 سالہ امان جیسوال سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیلی ویژن اداکار امان جیسوال جوڈرامہ سیریل دھرتی پتر نندنی میں مرکزی کردار کے لیے مشہور تھے جمعہ کے روز ممبئی کے علاقے جوگیشوری میں ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئےہیں۔

سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو 2025 میں کرنٹ لگنے سے دو جانور ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہل پارک روڈ پر سہ پہر 3:15 بجے پیش آیا۔ ٹرک ڈرائیور نے موٹر سائیکل پر سوار امان جیسوال کو ٹکر ماری جس سے وہ زخمی ہوگئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امان جیسوال کا تعلق اتر پردیش کے علاقے بلیا سے تھا۔ انہوں نے بھارتی ٹی وی شو دھرتی پتر انندنی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، مرحوم نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ماڈل کے طور پر کیا۔

Related Posts