لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے کمسن لڑکا شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے کمسن لڑکا شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے کمسن لڑکا شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے کمسن لڑکا شہید ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ شب جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی اور شہری آبادی کو گولہ بارود اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ یہ اندھا دھند فائرنگ لائن آف کنٹرول کے لیپا سیکٹر میں کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری  سے تلواری گاؤں کا رہائشی کمسن لڑکا شہید ہوگیا جس کا پاک فوج نے مؤثر بر وقت جواب دیا اور دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی فورسز نے ایل او سی پر ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

 بھارتی فورسز نے6 روز قبل  ایل او سی کے کریلا سیکٹر میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

مزید پڑھیں:لائن آف کنٹرول پر  فائرنگ سے خاتون شدید زخمی

Related Posts