ملک بھر میں کہیں سے بھی 10 مہلک امراض سے بچاؤ کی ویکسین مفت لی جاسکتی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dr Zafar Mirza presiding over an Inter Ministerial Meeting on Health to discuss prevention against the Coronavirus

اسلام آباد:معاونِ خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی پولیو سمیت  10 مہلک امراض سے بچاؤ کی ویکسین مفت لی جاسکتی ہے۔ والدین بچوں کی صحت کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ضرور نبھائیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے گزشتہ روز پورے ملک کے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اولاد خدا کی نعمت ہے، اس نعمت کی حفاظت ہمارا فرض جبکہ بچوں کو موذی امراض سے بچانا والدین کی حیثیت سے آپ کی اوّلین ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طبی ماہرین نے انڈوں کو کھانے سے قبل دھونا غلطی قرار دے دیا

معاونِ خصوصی نے کہا کہ دو سال کی عمر تک کے شیر خوار بچوں کو ویکسین دے کر مہلک بیماریوں سے ضرور بچائیے۔ حفاظتی ٹیکے چھوٹے بچوں کے لیے بے حد ضروری ہیں جو مراکزِ صحت اور سرکاری ہسپتالوں سے ملک بھر میں مفت لگوائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں تاکہ وہ بیماریوں سے محفوظ رہیں۔ حکومت کی طرف سے ویکسین کی مفت دستیابی کے بعد صرف والدین پر منحصر ہے کہ وہ اپنے بچوں کی صحت کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت پاکستان نے بین الاقوامی طرز کے نئے ٹریفک قوانین لانے کا فیصلہ کر لیا جس میں سب سے پہلا قانون ڈرائیونگ کے دوران سگریٹ نوشی کے خلاف ہے۔ اگر کوئی ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے سگریٹ نوشی کا مرتکب پایا گیا تو اس کا چالان کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عالمی سطح کے نئے ٹریفک قوانین، ڈرائیونگ کرتے ہوئے سگریٹ نوشی پر چالان ہوگا

Related Posts