یہ کالی کالی آنکھیں کا دوسرا سیزن ریلیز ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Yeh Kaali Kaali Ankhein Season 2 is finally here

نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’یہ کالی کالی آنکھیں‘ کا دوسرا سیزن آج 22 نومبر 2024 کو شائقین کے لیے پیش کردیا گیا ہے، اس سیریز کے پہلے سیزن نے 2022 میں اپنی منفرد کہانی، رومانس اور ڈرامہ سے ناظرین کو مسحور کر دیا تھا۔

پہلا سیزن وکرانت سنگھ چوہان (طاہر راج بھسین)، پوروا (آنچل سنگھ) اور شکھا (شویتا ترپاٹھی) کے درمیان پیچیدہ تعلقات کی داستان تھی، جس کا اختتام ایک سنسنی خیز لمحے پر ہوا تھا جب پوروا اغوا ہوگئی۔ اب دوسرے سیزن میں کہانی اسی موڑ سے آگے بڑھے گی۔

نئے سیزن میں وکرانت اپنی آزادی کی جدو جہد کرتا ہے تاکہ وہ پوروا کے جابرانہ اثر سے چھٹکارا حاصل کر سکے اور شکھا کے ساتھ پرسکون زندگی گزار سکے تاہم پوروا کی دیوانگی وکرانت کے لیے مشکلات پیدا کرتی رہتی ہے۔

اس بار کہانی میں گورمیت چوہدری کی انٹری ہوئی ہے، جس نے ناظرین کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے کہ آیا وہ وکرانت کے لیے مددگار ثابت ہوگا یا ایک اور رکاوٹ بنتا ہے۔

سیریز کے تخلیق کار سدھارتھ سین گپتا نے بتایا کہ دوسرے سیزن میں کہانی زیادہ پیچیدہ ہو چکی ہے اور نئے موڑ اور حیران کن لمحات شامل کیے گئے ہیں۔

پاکستانی فلم ببلی بابرکانز فلم فیسٹیول کیلئے منتخب

اس سیزن میں طاہر راج بھسین، آنچل سنگھ اور شویتا ترپاٹھی کے علاوہ سوربھ شکلا، ورون بڈولا، برجندر کالا اروڑنائے سنگھ اور دیگر باصلاحیت اداکار شامل ہیں۔

یہ کالی کالی آنکھیں کا دوسرا سیزن نیٹ فلکس پر آج دوپہر 1:30 بجے (بھارتی وقت کے مطابق) ریلیز کیا گیا ہے۔ ناظرین کے لیے یہ نئے موڑ اور سسپنس سے بھرپور قسطیں یقینی طور پر دلچسپی کا باعث بنیں گی۔

Related Posts