اسلام آباد:قومی کرکٹر یاسر شاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار ،اسلام آباد کے تھانہ شالیمار نے یاسر شاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج کر دیا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کا نام غلط بیانی کے باعث ایف آئی آر میں شامل ہوا ، یاسر شاہ کا کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مدعیہ نے یاسر شاہ کانام کیس سے نکالنے کا کہاہے جس کے بعد ایف آئی آر کی ضمنی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں کرکٹر یاسرشاہ اور ان کے دوست فرحان کیخلاف جنسی زیادتی کامقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق فرحان یاسر شاہ سے بھی واٹس ایپ پر بھی بات کرواتا تھا، دونوں نے مجھے بھلاپھسلا کر شیشے میں اتارا۔
ایف آئی آر کے مطابق مزاحمت کرنے پرمیرے ساتھ گن پوائنٹ پرجنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ فرحان نے دھمکی دی کہ کسی سے ذکرکیاتو ویڈیو وائرل کردونگا اورجان سے بھی مار دونگا۔
مزید پڑھیں:گراؤنڈ میں نازیبا حرکت‘ پشاور زلمی نے یاسر شاہ اور حسن علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا