فرانس میں دنیا کی معمر ترین 118 سالہ خاتون انتقال کر گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پیرس: دنیا کی معمر ترین 118 سالہ خاتون لوسیل رانڈوں انتقال کر گئی ہیں، ان کا انتقال سوتے وقت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون لوسیل رانڈوں 11 فروری 1904 کے پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنا آخری وقت نرسنگ ہوم میں رہائش کے دوران گزارا۔

یہ بھی پڑھیں:

 اردن کے سفیر کے مسجدِ اقصیٰ میں داخلے پر پابندی

جاپان کی کین تناکا کے انتقال کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے لوسیل رانڈوں کو اپریل 2022 میں معمر ترین خاتون قرار دیا گیا تھا۔ معمر ترین خاتون کے علاوہ ایک اور اعزاز بھی ان کے نام رہا۔

دنیا کی معمر ترین خاتون لوسیل رانڈوں کا اپنی 117ویں سالگرہ سے ایک ماہ قبل کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکلا، تاہم کورونا سے صحتیابی کے بعد وہ صحتیاب ہونے والی معمر ترین خاتون بن گئیں۔

رومن کیتھولک مسیحیت کے مذہب پر عمل پیرا معمر ترین خاتون نے گورنیس، استاد اور مشنری کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں اور 75سال کی عمر میں ریٹائر ہوگئی تھیں۔

رواں برس 2023 میں اپنی موت سے قبل تک 2009 سے ہی لوسیل رانڈوں فرانس کے شہر ٹاؤلون کے نرسنگ ہوم میں رہائش پذیر تھیں۔ ان کی ایک جڑواں بہن بھی تھی جو پیدائش کے 1 سال بعد انتقال کر گئی۔

ابتدائی تعلیم کے بعد 1916 میں جب لوسیل رانڈوں کی عمر 12 سال تھی، تو 3 بچوں کی گورنیس بن گئیں اور پھر استاد کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں جبکہ یہ دونوں سلسلے 1936 تک جاری رہے۔

 

Related Posts