نجی ٹی وی پروگرام مذاق رات میں میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والے اداکار واسع چوہدری اور یاسر حسین نے ایک ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا جبکہ دونوں کے مابین سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری اور دوستانہ مذاق کوئی نئی بات نہیں رہی۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر چھیڑی گئی لفظی جنگ کے دوران واسع چوہدری اور یاسر حسین نے ایک دوسرے پر دوستانہ انداز میں جملے کسے اور بتایا کہ وہ ایک ساتھ اداکاری یا پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 21 میں کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 2021 کیلئے واسع چوہدری اور یاسر حسین کے علاوہ اداکارہ مہوش حیات کو بھی تیار کر لیا گیا ہے جبکہ یہ تینوں فنکار ایوارڈ شو کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے تاہم واسع اور یاسر اس فیصلے سے خوش نظر نہیں آتے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں مذاق رات کے دوران مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے واسع چوہدری نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ صرف میں اور مہوش حیات ہی ایوارڈ شو کی میزبانی کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔
دوسری جانب یاسر حسین نے واسع چوہدری کی جانب سے ساتھ کام کرنےسے انکار پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی یہی سوچ رہا تھا کہ میں اور مہوش حیات ہی ایوارڈ شو کے میزبان ہوں گے لیکن کام کو ذاتی پسند نا پسند اور تعلقات سے متاثر نہیں ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں سعدیہ خان کی بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے ملاقات