یاسر حسین نے کراچی کو لاہور کی طرح صاف ستھرا بنانے کا مطالبہ کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Yasir Hussain wants Karachi as clean as Lahore

کراچی: ٹیلی ویژن اداکار یاسر حسین نے کراچی کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی طرح صاف ستھرا بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اداکار یاسر حسین نے لاہور کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرم سے شیئر کرتے کراچی کو بھی اتنا صاف ہونا چاہیے کا پیغام دیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کو پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ایک رپورٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کڑی تنقید کی تھی۔

ٹی وی اداکاریاسر حسین اپنی اداکاری کے بجائے سماجی و دیگر مسائل کے حوالے سے زیادہ جانے جاتے ہیں، کراچی میں گندگی پر تنقید اور ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کی مخالفت کی وجہ سے یاسر حسین اکثر خبروں میں رہے ہیں۔

اب لاہور اور کراچی کے موازنے کی وجہ سے اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

مزید پڑھیں:حلیمہ سلطان کے پاکستانی برانڈ کی ایمبسیڈر بننے پر یاسر حسین کی ناراضگی کی وجہ سامنے آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی کی انتظامیہ صرف کرپشن پر توجہ دیتی ہے اور آدھی توجہ بھی شہرکو دیدی جائے تو کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہر بن سکتا ہے۔