یاسر حسین نے اپنی نئی فلم پیچھے تو دیکھو کا پوسٹر شیئر کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یاسر حسین نے اپنی نئی فلم پیچھے تو دیکھو کا پوسٹر شیئر کردیا
یاسر حسین نے اپنی نئی فلم پیچھے تو دیکھو کا پوسٹر شیئر کردیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار یاسر حسین نے اپنی نئی فلم پیچھے تو دیکھو کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے نئے کردار کی پہلی جھلک دکھا دی ہے۔

آخری مرتبہ ڈرامہ سیریل جھوٹی میں اپنی اہلیہ اقراء عزیز کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھانے والی یاسر حسین نے اپنی نئی فلم کا پوسٹر فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شیئر کیا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

پوسٹر دیکھنے پر پتہ چلتا ہے کہ فلم خوفناک کامیڈی کے موضوع پر بنائی گئی ہے جبکہ اداکار یاسر حسین جاوید اقبال نامی فلم میں سیریل کلر کے کردار میں بھی نظر آئیں گے۔

قبل ازیں 1999 میں منظرِ عام پر سامنے آنے والے سیریل کلر جاوید اقبال نے 100 لڑکوں سے بد ترین مارپیٹ، تشدد اور قتل کا اعتراف کیا تھا جس کی کہانی سے متاثر فلم میں یاسر حسین کردار نبھائیں گے۔

جاوید اقبال نامی اس فلم کی ہدایات کے فرائض ابو علیحہ نے سرانجام دئیے ہیں جبکہ فلم ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔ ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل مذاق رات میں میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والے اداکار واسع چوہدری اور یاسر حسین نے ایک ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا جبکہ دونوں کے مابین سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری اور دوستانہ مذاق کوئی نئی بات نہیں رہی۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر چھیڑی گئی لفظی جنگ کے دوران واسع چوہدری اور یاسر حسین نے ایک دوسرے پر دوستانہ انداز میں جملے کسے اور بتایا کہ وہ ایک ساتھ اداکاری یا پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 21 کے شو کام کیلئے تیار نہیں۔

مزید پڑھیں: یاسر حسین اور واسع چوہدری کا ایک ساتھ کام کرنے سے انکار

Related Posts