اداکار یاسر حسین ہیرا منڈی پر فلم بنانے والے بھارتی فلمسازوں پر برہم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار یاسر حسین ہیرا منڈی پر فلم بنانے والے بھارتی فلمسازوں پر برہم
اداکار یاسر حسین ہیرا منڈی پر فلم بنانے والے بھارتی فلمسازوں پر برہم

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے ہیرا منڈی پر فلم بنانے والے بھارتی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکار یاسر حسین نے کہا کہ ہیرا منڈی لاہور میں ہے اور اس پر فلم بھارتی بنا رہے ہیں۔ پھر ہم کہیں گے کہ سب غلط دکھایا۔

پاکستانی فلمسازوں کے ہیرا منڈی پر فلم نہ بنانے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ پتہ نہیں ہم اپنی چیزوں کے بارے میں کب بات کریں گے، اپنی کہانیاں کب سنائیں گے؟

واضح رہے کہ ہیرا منڈی لاہور میں واقع پاکستان کے ریڈ لائٹ ایریاز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جہاں جسم فروشی کا کاروبار جاری ہے جس کے لائسنس حکومت فراہم کرتی ہے۔

رام لیلا سمیت دیگر اہم فلموں میں ہدایتکاری کے جوہر دکھانے والے سنجے لیلا بھنسالی نے ہیرا منڈی کو موضوع بنا کر یاسر حسین کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا۔ ہیرا منڈی نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیرا منڈی نامی سنجے لیلیا بھنسالی کے پراجیکٹ میں پاکستان اور بھارت نہیں بلکہ آزادی سے قبل برصغیر کی تاریخ دکھائی جائے گی جس میں محبت، دغا بازی اور سیاست سمیت ہر موضوع پر طبع آزمائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین کی بیٹے کے ہمراہ سوتے ہوئے نئی تصویر وائرل

Related Posts