غازی بروتھا متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غازی بروتھا متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی
غازی بروتھا متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم غازی بروتھا متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے کیونکہ مجھے وہاں کے عوام نے منتخب کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں  وفاقی وزیر عمر ایوب اور وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم شریک ہوئے۔

اجلاس میں غازی بروتھا متاثرین کے ازالے کے لیے جائزہ اسٹڈی کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ عوام کی تفریح اور سیر و سیاحت کو فروغ دینے کے لیے واٹر پارک بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مجھے غازی بروتھا کے عوام نے منتخب کرکے قومی اسمبلی میں بھیجا۔ میں متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چاہتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ ملک میں تعلیم کا فروغ حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں 19 دسمبر کوڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مستونگ کے طلباء وفد نے ملاقات کی۔ ڈپٹی اسپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات کے دوران تعلیمی  عمل پر گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: تعلیم کا فروغ  اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈپٹی اسپیکر 

Related Posts