سندھ کے بی ٹیک اور ڈپلومہ ہولڈرز کا کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کے بی ٹیک اور ڈپلومہ ہولڈرز کا کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
سندھ کے بی ٹیک اور ڈپلومہ ہولڈرز کا کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ کے تمام محکموں کے بی ٹیک اور ڈپلومہ ہولڈرز آج  کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ  کر رہے ہیں۔ دوپہر 12 بجے سے انحنیئرز جمع ہوکر سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔متعدد اداروں نے اب تک سینکڑوں بی ٹیک ہولڈرز کو برطرفی کے لیٹرز جاری کر دیئے ہیں۔

ایم ایم نیوز کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے تمام سرکاری اداروں کو پابند بنایا گیا تھا کہ بی ٹیک اور انجنیئرنگ کا ڈپلومہ رکھنے والے انجنیئرز چونکہ سول،الیکٹریکل اور مکینکل انجنیئرز کی طرح ریگولر کلاسز لیئے بغیر انجنیئرز بن جاتے ہیں۔ اور اسامیوں پر انجنیئرز کی تقریریاں بطور ماہر فن کے طور پر کی جاتی ہیں ۔اسلئے ڈپلومہ ہولڈرز کو ماہرین کے طور پر رکھنے سے ان کی سنیارٹی بھی بی ٹیک ہولڈرز کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے۔بی ٹیک ہولڈرز کو ہٹایا جائے۔

کے۔ایم۔سی ، ڈی۔ایم۔سیز ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی ،سندھ ٹیکنیکل ووکیشنل اتھارٹی اور اس کے تحت آنے والے پولی ٹیکنیک ، سندھ ٹیکنیکل بورڈ ، سندھ اسمال انڈسٹریز ، ایگریگیشن ، ورکس اینڈ سروسز ، پبلک ھیلتھ، الیکٹرک انسپکٹر ، پی ٹی وی، ریڈیو، سندھ پی ڈبلیو ڈی، ایجوکیشن اور وفاقی حکومت کے اداروں میں تمام بی۔ٹیک۔آنرز، انجینئرنگ ڈگری ہو لڈرز اور ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز کو شوکاز نوٹس جاری کر کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ 

 مذکورہ اداروں کے تمام بی ٹیک ہولڈرز اور ڈپلومہ ہولڈرز نے متفقہ طور پر  احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر بی ٹیک ہولڈرز نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ ہماری تمام بی ٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے کہ اپنے اور اپنے خاندان کو معاشی طور پر قتل ہونے سے بچانے  کیلئے حرکت میں آئیں۔ سپریم کورٹ کے آرڈر کی غلط تشریح کرنا غیر قانونی اور فیصلے کی توہین ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  احتجاج ریکارڈ کرنے کیلئے مورخہ 27 جنوری کو دن 12 بجے کراچی پریس کلب پر ایک پرامن مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا ہے اور تمام ساتھیوں سے اس پر امن مظاہرے میں شرکت کی درخواست کی گئی۔ 

Related Posts