دنیا کی معمر ترین خاتون برازیلین (نن) راہبہ اناہ لوکاس 116 سال کی عمر میں چل بسیں۔ آنجہانی پوپ فرانسس نے انہیں 2018 میں 110 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی تھی۔
سرکاری حکام نے اناہ لوکاس کے دستاویزی سال پیدائش کی تصدیق پہلے کی تضادات کے بعد 1908 کے طور پر کی تھی۔
سرکاری حکام کے مطابق آنجہانی اناہ لوکاس 8 جون 1908 میں پیدا ہوئیں تھیں، پیدائش کے وقت وہ انتہائی کمزور تھیں جن سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ زیادہ عرصے زندہ نہیں رہے گیں۔
پیدائشی مشکلات کے باوجود، وہ ایک صدی سے زیادہ عرصے تک زندہ رہی، اکثر اپنی طویل زندگی کو اپنے عقیدے سے منسوب کرتی ہے۔
آنجہانی اناہ لوکاس 1934 میں 26 سال کی عمر میں دو عالمی جنگوں کے درمیان کے سالوں کے دوران راہبہ بن گئیں۔
نن اناہ لوکاس کے پاس دنیا کی سب سے لمبی عمر پانے کا ٹائٹل جاپانی خاتون ٹومیکو ایٹوکا کی موت کے بعد آیا جن کا انتقال رواں سال جنوری میں 116 سال کی عمر میں ہوا تھا۔
اب یہ ٹائٹل انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایتھل کیٹرہم کے پاس چلا گیا ہے جن کی عمر اس وقت 115 برس ہے۔