پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد نوجوان نسل کو نئے دور کے چیلنجز سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کم و بیش 1 ارب 30 کروڑ نوجوان ہیں جن کی عمریں 10 سے 24 سال کے درمیان ہیں جبکہ ایشیا میں سب سے زیادہ یعنی 75 کروڑ 40 لاکھ افراد نوجوان ہیں۔ پاکستان کا 50 فیصد طبقہ نوجوان ہے۔

پاکستان میں بسنے والے ان نوجوانوں کی عمریں 15 سے 30 سال کے درمیان ہیں جو کل آبادی کا 40 فیصد سے زائد بنتے ہیں جنہیں بہتر رہنمائی اور تعلیم دی جائے تو وہ ملک کی قسمت تبدیل کرکے پوری دنیا کی حالت بدل سکتے ہیں۔

قبل ازیں 1998ء میں اقوامِ متحدہ نے پہلی بار نوجوانوں کا عالمی دن منانے کی منظوری دی جس کے بعد سے ہر سال یہ دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جانے لگا۔ عالمی سطح پر نوجوانوں کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے۔

عالمی ادارے اقوامِ متحدہ کے مطابق دنیا کے 7کروڑ 50 لاکھ نوجوان بے روزگار ہیں جو اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند بھی ہیں تاہم انہیں آمدن کے ذرائع اور روزگار دستیاب نہیں۔ لڑکیوں کا بڑا مسئلہ جہالت اور کم عمری میں شادی کردینا ہے۔

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا کی 6کروڑ 20 لاکھ نوجوان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں جبکہ یونیسیف کا کہنا ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں 1 کروڑ 50 لاکھ لڑکیوں کی شادی 18سال سے کم عمر میں کردی جاتی ہے۔

ترقی پذیر ممالک میں کم و بیش 33فیصد لڑکیوں کی شادیاں کم عمری میں یا جبراً کرائی جاتی ہیں جس کی وجہ جنگیں، بد امنی، قدیم رسمیں اور بعض معاشرتی اقدار ہیں۔ غریب اور متوسط طبقے کے بہت سے لوگ لڑکیوں کو بوجھ سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آتش فشاں کی سیر کیلئے جانیوالا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 8افراد کی ہلاکت کاخدشہ

Related Posts