عالمی برادری کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کے مشن کے تحت امن کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے ۔ اقوامِ متحدہ نے آج سے 20 سال قبل ایک قرارداد کی منظوری کے بعد امن کا عالمی دن ہر سال منانے کا فیصلہ کیا۔
دنیا بھر میں امن کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے اقوامِ متحدہ کی ہدایت کے تحت یہ عالمی دن منانے کا مقصد عوام الناس کو ایٹمی ہتھیاروں اور جنگوں کی تباہی و بربادی کے اثرات سے روشناس کرنا ہے تاکہ عوام میں جنگ و جدل کے خلاف قیامِ امن کیلئے شعور بیدار کیا جاسکے۔
سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ امن کا عالمی دن پوری دنیا کے عوام کو انسانی حقوق کے چارٹر کے تحت زندگی گزارنے کا درس دیتا ہے جبکہ انسانی حقوق کا عالمی منشور رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر ہر انسان کیلئے امن کو بنیادی حق تسلیم کرتا ہے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل تعلیم پر حملوں کے خلاف عالمی دن دنیا بھر میں منایا گیا جو ہر سال 9 ستمبر کے روز منایا جاتا ہے جبکہ اس موقعے پر اقوامِ متحدہ کا عالمی ادارہ طلبہ کی دُنیا محفوظ بنانے کیلئے پر عزم نظر آیا۔
دنیا بھر میں تعلیم کے دہشت گردی سمیت دیگر منظم حملوں سے حفاظت کا عالمی دن آج سے 12 روز قبل منایا گیا۔ اقوامِ متحدہ نے قطر کی تجویز پر 2 سال قبل یہ عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: تعلیم پر حملوں کے خلاف عالمی دن آج منایا جارہا ہے