عالمی شہرت یافتہ باکسر محمدعلی کی آج 78ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

muhammad ali boxer
muhammad ali boxer

تتلی کی طرح اڑنے اور شہد کی مکھی کی طرح حملے کرنے والے عالمی شہرت یافتہ باکسر محمدعلی کی آج 78 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ، اُنہوں نے اپنے کیرئیر میں61 فائٹس کھیلی اور 56 میں کامیابی حاصل کی۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد 17 جنوری 1942 کوکینٹکی پیدا ہوئے اور ان کا نام کیسیس کلے رکھا گیا تھا تاہم 70 کی دہائی میں انہوں نے اسلام قبول کیا اور اپنے لیے محمد علی کے نام کا انتخاب کیا۔

باکسر محمد علی نے اپنے کیرئیر میں 61 فائٹس کھیلی ، 56 میں کامیابی حاصل کی اور 37 باکسرز کو ناک آؤٹ کیا، محمد علی نے 12سال کی عمر میں باکسنگ کا آغاز کیا اور 19 اکتوبر 1960 کو لوئی ویل میں انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا پروفیشنل مقابلہ جیتا۔

محمد علی کی شہرت کا آغاز 60 کی دہائی میں روم اولمپِک میں سونے کا تمغہ جیت کرہوا جس کے بعد ان کی کامیابیوں کا ناختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوااور وہ دنیا کے عظیم ترین باکسر بن کر سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ چھوڑنا چاہتا ہوں۔محمد حفیظ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

محمد علی کونسل پرستی کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن ان واقعات کے باوجود ان کی کامیابیوں کا سلسلہ چلتا رہااور انہوں نے سیاہ فاہم امریکیوں میں ایک ہیروکا درجہ پایا ایک وقت ایسا بھی آیا محمد علی اس کرہ ارض پر بلا شبہ سب سے زیادہ شہرت یافتہ شخص تھے۔

محمد علی نے 1964 میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دے کر بے پناہ شہرت حاصل کی، اس کے علاوہ جو فریزیئرکے خلاف کھیلی گئی ان کی 3 باؤٹس کوبھی بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی، 1974 میں انہوں نے جارج فورمین کو شکست دے کر 32 سال کی عمر میں باکسنگ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

باکسر محمد علی محمد علی نے ہمیشہ کھیل، نسل پرستی اور قومیت کو شکست دی، انہوں نے 40 برس میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور ریٹائر منٹ کے بعد بہت سے فلاحی کاموں میں بھی حصہ لیا۔

دنیائے باکسنگ پر کئی برس تک راج کرنے والے عظیم باکسر محمد علی کو 1984 میں پارکنسنز نامی بیماری کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہوں نے باکسنگ کو خیرباد کہہ دیااور اسی بیماری کے باعث 3 جون 2016 کو انتقال کر گئے۔

Related Posts