پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

دُنیا بھر میں اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک آج ذیابیطس کا عالمی دن منا رہے ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ ہر سال 14 نومبر کو بین الاقوامی دن منانے کا مقصد شوگر کے خلاف شعور اجاگر کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے فیصلے کے مطابق شوگر کے علاج کیلئے انسولین ایجاد کرنے والے فریڈرک بینٹنگ کے یومِ پیدائش کے موقعے پر ہر سال 14 نومبر کو یومِ ذیابیطس منایاجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 263نئے کیسز رپورٹ، 11مزید شہری جاں بحق

قطر افغانستان میں امریکی مفادات کی نگرانی کریگا،انٹونی بلنکن

ماہرینِ صحت کے مطابق ذیابیطس کا مرض اپنی پیچیدگی کے اعتبار سے دیگر امراض کے مقابلے میں زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں پہلی بار شوگر کا عالمی دن 1991 کو منایا گیا۔

دُنیا بھر میں 42 کروڑ 22 لاکھ سے زائد افراد شوگر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں جو 40 سال قبل کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ تعداد ہے۔ پاکستان میں بھی ذیابیطس کا مرض پھیل رہا ہے۔

ہر سال پاکستان کے ڈیڑھ سے 2لاکھ شہری شوگر کے باعث معذور ہوجاتے ہیں جو پاکستان میں ہلاکتوں کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ ملک کے ڈھائی کروڑ شہری ذیابیطس کا شکار ہیں۔

موٹاپے کا شکار افراد میں ذیابیطس کا شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ ایک بار شوگر میں مبتلا ہونے والے افراد کو عمر بھر دواؤں کے سہارے زندہ رہنا پڑتا ہے۔

Related Posts