ورلڈکپ 2023، سری لنکا کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈکپ 2023، سری لنکا کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف
ورلڈکپ 2023، سری لنکا کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف

لکھنؤ: سری لنکا نے آسٹریلیا کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 14 ویں میچ میں جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف دے دیا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کا 14 ویں میچ بھارت کے شہر لکھنؤ کے اکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، سری لنکا کے کپتان کسال مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 209 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔

سری لنکن اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کیا، پہلی وکٹ 125 کے مجموعی سکور پر گری جب پتھم نسانکا 61 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ اوپننگ پارٹنر کسال پریرا 78 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

سری لنکا کی تیسری وکٹ 165 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان کسال مینڈس 9 سکور بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، چوتھی وکٹ سدیرا سمارا وکراما کی گری جو 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

بارش کے بعد سری لنکا کے بلے بازوں نے مایوس کُن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 178 کے مجموعی سکور پر پانچویں وکٹ گری جب دھننجایا ڈی سلوا 7 سکور بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ دونیتھ ویلالگے 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کرکٹ کو باقاعدہ طور پر اولمپکس میں شامل کرلیا گیا

سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ہمیں انجری مسائل کا سامنا ہے، اس وکٹ پر 200 سے 300 رنز کا اچھا سکور ہو گا۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پچھلے ایک دو دن اچھی ٹریننگ کی۔

Related Posts