بنگلادیش نے پاکستان کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین یہ یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے جہاں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگلادیش کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46 ویں اوور میں 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمود اللہ 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بنگلادیش کے اوپنر تنزید حسن کو شاہین نے پہلے ہی اوور میں صفر پر چلتا کیا، بعدازاں نجم الحسین شنتو کو بھی شاہین نے 4 رنز بناکر آؤٹ کیا۔
حارث رؤف نے مشفق الرحیم کو آؤٹ کیا، جبکہ افتخار احمد نے 45 رنز بنانے والے لٹن داس کو آؤٹ کردیا، بنگلادیش کی جانب سے 56 رنز بنانے والے محمود اللہ کو بھی شاہین نے آؤٹ کیا۔
یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے جہاں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بولنگ کی دعوت دی۔
کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے۔ آج کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
امام الحق کی جگہ فخر زمان، محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا اور شاداب خان کی جگہ اسامہ میر آج کا میچ کھیلیں گے۔