آئی سی سی ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا نے بھارت 200 رنز کا ہدف دیدیا۔
چینئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی ٹیم 49.3 اوورز میں 199 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر مچل مارش بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 41 رنز بنائے۔
حماس کے حملے، بالی ووڈ اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل میں پھنس کر رہ گئیں
دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ 46، مارنوس لیبوشین 27، گلین میکسویل 15، کیمرون گرین 8، کپتان پیٹ کمنز 15، ایڈم زمپا 6 جبکہ ایلکس کیری صفر پر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے اختتامی اوورز میں مچل اسٹارک نے 28 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔
بھارت کی جانب سے روندرا جڈیجا نے 3، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ نے 2، 2 جبکہ ایشون، محمد سراج اور پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ کامیابی سمیٹ کر ٹورنامنٹ کا آغاز فتح کے ساتھ کریں۔
اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ آسٹریلیا کے جیت سے ٹورنامنٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، شبمن گِل بخار کی وجہ سے مکمل فٹ نہیں انکی کی جگہ ایشان کشن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔