اسرائیل کیخلاف نفرت بڑھ گئی، مصری پولیس اہلکار نے 2 اسرائیلی سیاح مار ڈالے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالم اسلام میں اسرائیل کیخلاف نفرت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے، جس کے زیر اثر مصر کے شہر اسکندریہ میں 2 اسرائیلی سیاحوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

اسرائیلی سیاحوں کی ہلاکت اتوار کے روز اس وقت ہوئی جب ایک پولیس افسر نے سیاحوں کے گروپ کو اپنی بندوق سے نشانہ بنایا۔

مصری سیکورٹی سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سیاحوں کو ہلاک کرنے والا پولیس افسر پولیس سیکرٹری ہے اور سکندریہ میں سیاحوں کی حفاظت کی ذمہ داری پر مامور ہے۔

اسرائیل کی غزہ پر مکمل قبضے کی دھمکی

سیکورٹی حکام کے مطابق پولیس افسر نے اسرائیلی سیاحوں پر اپنے ذاتی اسلحے سے فائرنگ کی۔ یہ سیاح سکندریہ شہر کے علاقے مانشیوا میں موجود تھے۔

سیاحوں کی اس ہلاکت کے بعد سکیورٹی حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Posts