ورلڈ کپ 2022، قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کِٹ جاری کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ 2022، قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کِٹ جاری کردی گئی
ورلڈ کپ 2022، قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کِٹ جاری کردی گئی

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اگلے ماہ آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کے لئے قومی ٹیم کی کٹ کی باضابطہ رونمائی کردی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی خصوصی ویڈیو کے ذریعے کی جس میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان اور نسیم شاہ کے ساتھ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی پلیئرز فاطمہ ثنا اورکائنات امتیاز نے بھی حصہ لیا۔

ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کا بنیادی رنگ گہرا سبز ہے جبکہ ہلکے سبز اور پیلے رنگ کو استعمال کرتے ہوئے تھنڈر کی تھیم کو اپنایا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ساتھ ہی کلیش کٹ بھی جاری کی ہے جس میں ڈارک گرین اور ہلکا سبز رنگ استعمال کیا گیا ہے، کلیش کِٹ ایسی صورت میں استعمال کی جاتی ہے جب دو ٹیموں کی کٹس کا کلر یکساں ہو، ایسے میں ایک ٹیم اپنے ڈیزائن میں کلر اسکیم کو تبدیل کرتے ہوئے کلیش کِٹ استعمال کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:راشد نسیم مارشل آرٹس اکیڈمی گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سنچری بنانے والی دنیا کی پہلی اکیڈمی بن گئی

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کیلئے خصوصی کٹ بھی ڈیزائن کی ہے اور اس خصوصی کِٹ میں ڈیزائن کو استعمال کرتے ہوئے سیلاب زدگان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

Related Posts