راشد نسیم مارشل آرٹس اکیڈمی گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سنچری بنانے والی دنیا کی پہلی اکیڈمی بن گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راشد نسیم مارشل آرٹس اکیڈمی گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سنچری بنانے والی دنیا کی پہلی اکیڈمی بن گئی
راشد نسیم مارشل آرٹس اکیڈمی گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سنچری بنانے والی دنیا کی پہلی اکیڈمی بن گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راشد نسیم مارشل آرٹس اکیڈمی گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سنچری مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی اکیڈمی بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق راشد نسیم نے جمپنگ جیکس کی 40 اور 60 پاؤنڈ کیٹیگری میں دو مزید ریکارڈ اپنے نام کر لیے ۔اس طرح نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پہلی اور واحد ماشل آرٹس اکیڈمی بن گئی جس نے اپنے 100 ریکارڈ مکمل کر لیے اور ریکارڈ کی تعداد 101 تک پہنچ گئی۔

راشد نسیم کے دو مزید ریکارڈ منظور ہونے کے بعد اُن کے انفرادی ریکارڈ کی تعداد 81 ہوگئی۔ اس بات کی باضابطہ تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے زریعے کر دی اور ساتھ ہی تفصیلات اپنے ویب سائٹ پر بھی جاری کردی۔

 

دنیا میں سب سے زیادہ ماشل آرٹس کیٹیگری میں ریکارڈ بنانے والے محمد راشد نسیم نے فٹنس کیٹیگری میں دو مزید ریکارڈ اپنے نام کیے، اس مرتبہ انہوں نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود کے 60 پاؤنڈ اور 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ جمپنگ جیکس کے ریکارڈ کو توڑا۔

خیال رہے کہ عرفان محسود نے 60 پاؤنڈ کے ساتھ 81 مرتبہ چمپنگ جیکس کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ راشد نسیم نے 88 مرتبہ جمپنگ جیکس لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ دوسرا ریکارڈ 40 پاؤنڈ وزن کے 94 جمپنگ جیکس کا تھا جسے 95 جمپنگ جیکس لگا کر راشد نسیم نے توڑدیا، اس طرح ماشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم کے انفرادی ریکارڈ کی تعداد81 ہوگئی ہے۔ راشد نسیم اگلا ہدف انفرادی طور پر 100 ریکارڈ مکمل کرنا ہے۔

واضح رہے راشد نسیم مارشل آرٹس اکیڈمی اب تک 40 سے زیادہ بھارتی ریکارڈ توڑ چکی ہے جبکہ چاینہ، امریکہ، انگلینڈ، مصر، سویٹزرلینڈ، جرمنی، اٹلی اور فرانس کے درجنوں ریکارڈ توڑنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

دنیا کی واحد ماشل آرٹس اکیڈمی کو اب تک بریکنگ ، پنچ، ککس، اسٹریچنگ، ننچکو، پش اپس، اسٹک، ایلبو اسٹرائیک، نی اسٹرایئک،فٹنس کیٹیگری میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس دوران اکیڈمی نے انٹرنیشنل لیول پر جرمنی، کوریا، اٹلی، چائنہ ، سنگاپور اور دیگر ممالک میں بھی پاکستان کا نام بلند کیا اور ورلڈ ریکارڈ بنائے۔

راشد نسیم نے اکیڈمی کے ریکارڈ بنانے پر ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ بغیر کسی اسپونسر اور حکومتی سپورٹ کے صرف 9 سال میں 100 ریکارڈ پورے کرنا کسی خواب سے کم نہیں ہے، راشد نسیم نے شکوہ کیا کہ نہ تو حکومت نے کسی اعزاز سے نوازا اور نہ سر پرستی کی جس کی وجہ سے بہت دل برداشتہ ہوں۔

Related Posts