لاڑکانہ اور منسلک اضلاع میں ایچ آئی وی کے سدباب کیلئے کارروائی شروع

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟
zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ کے لاڑکانہ ڈویژن اور منسلک اضلاع میں ایچ آئی وی کے سدباب کیلئے غیر قانونی لیبارٹریز، بلڈ بینکس اور اتائیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ صحت نے لاڑکانہ اور ملحقہ اضلاع میں ایچ آئی وی کے بغے کیسز سامنے آنے کے بعد لاڑکانہ سے ایچ آئی وی کے دیگر علاقوں میں پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اونچی ہیل کینسر کا سبب بھی بن سکتی ہے، رپورٹ

محکمۂ صحت نے ایچ آئی وی کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں ایچ آئی وی سیل کے قیام کا فیصلہ بھی کر لیا۔ ڈی جی ہیلتھ سندھ نے کہا کہ ہم لاڑکانہ میں اتائیوں کے خلاف پوری قوت سے ایکشن کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ اس ضمن میں غیر قانونی لیبارٹریز اور بلڈ بینکس کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایچ آئی وی روکنے کیلئے ہیلتھ کیئر کمیشن اور بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی اقدامات اٹھائیں۔ اس کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مدد لی جائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارۂ صحت، یو این ایڈز اور یونیسیف سے بھی ایچ آئی وی کی روک تھام کیلئے معاونت طلب کی گئی ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاڑکانہ ڈویژن میں تمام حاملہ خواتین کی ایچ آئی وی اسکریننگ کروائی جائے۔ 

Related Posts