سلہٹ: ویمن ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلا دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی، پاکستان کی طرف سے دیا گیا 138 رنز کا ہدف بھارتی ٹیم مکمل نہ کرسکی، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں یہ پاکستان کی بھارت کے خلاف تیسری کامیابی ہے۔
ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں پاکستانی کھلاڑی ندا ڈار نے بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے ویمن ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا اسکور بنایا، ندا ڈار نے ایشیا کپ کے میچ میں 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے قبل ویمن ٹی ٹوئنٹی میں کسی پاکستانی پلیئر کا سب سے بڑا اسکور 53 تھا۔
پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے روانہ
بھارت کی جانب سے رچا گھوش 26 اور دیالان ہیما لٹھا 20 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ سمرتی مندھانا نے 17 اور دپیتی شرما نے 16 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، ایک ایک وکٹ ایمن انور اور طوبیٰ حسن کے حصے میں آئی۔