تاریخ میں پہلی بار عمرہ سیزن کے دوران پٹرولنگ گارڈ میں خواتین بھی شامل

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران عمرہ سیزن میں پہلی بار سعودی عرب کی پٹرولنگ گارڈ میں خواتین اہلکار وزارت داخلہ کے ماتحت دوسرے اداروں کی خواتین کے ہمراہ زائرین کی خدمت کی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں۔

خواتین سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی ایک مربوط سکیورٹی سسٹم کے تسلسل کا حصہ ہے جس کا مقصد عازمین کو عبادت کے دوران پرسکون اور محفوظ ماحول فراہم کرنا اور مسجد حرام میں آنے والے زائرین کو راحت وآرام مہیا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلم ملک ملائیشیا نے سزائے موت کا قانون ختم کر دیا، عمر قید بھی کم

عمرہ سیزن میں سکیورٹی پٹرولنگ میں شامل ایک خاتون اہلکار نے اپنی شناخت ’حنان محمد‘ کے نام سے کی۔ ایک ویڈیو کلپ میں حنان کو عمرہ سیزن میں ڈیوٹی انجام دینے پر فخر کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’یہ بات میرے لیے باعث اعزاز ہے کہ میں حرم مکی میں امن و امان برقرار رکھنے اور منفی مظاہر سے نمٹنے کے لیے عازمین کی خدمت انجام دے رہی ہوں‘۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین اہلکار کس طرح زائرین کی مدد اور ان کی خدمت کر رہی ہیں۔

سعودی عرب میں خواتین سکیورٹی کے متعدد کاموں اور ذمہ داریوں میں حصہ لیتی ہیں۔ ان خواتین اہلکاروں کی سب سے اہم ذمہ داری ضیوف الرحمان (اللہ کے مہانوں) کی خدمت اور انہیں تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے۔ انہیں حرمین شریفین سکیورٹی سروسز میں خصوصی فورس اور پولیس کی ڈیوٹی پر مامور کیا جاتا ہے۔

خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو کچھ دوسری ذمہ داریاں بھی سونپتی جاتی ہیں۔ ان کی ذمہ داریوں میں شناخت کے لیے فنگر پرنٹس کا حصول شامل ہے۔ انہیں جنرل ایڈمنسٹریشن برائے فوج داری شواہد اور اس کی برانچوں میں بھی تعینات کیا جاتا ہے۔

خواتین مجرمانہ فوٹو گرافی کی جانچ پڑتال، جینیاتی فنگر پرنٹ (ڈی این اے)، فوج داری لیبارٹریوں کے شعبے میں بایو میڈیکل طبی معائنے کے انعقاد، جانچ پڑتال، انتظامی، مالی، انسانی وسائل، داخلی آڈٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جعل سازی سے نمٹنے کے شعبوں میں خدمات انجام دیتی ہیں۔

Related Posts