بیٹی کے رشتے کیلئے آئی خاتون سے 5ملزمان کی اجتماعی زیادتی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two girls allegedly gang-raped by three men in lahore

بھکر:تحصیل دریا خان میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی،ملزمان نے بیٹی کے لیے رشتہ دیکھنے کا جھانسہ دے کر جھنگ سے خاتون کو بلوایا، پانچ ملزمان نے مبینہ طور پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جھنگ کی رہائشی خاتون نے درخواست دی ہے کہ ایک ملزم نے اسے بیٹی کا رشتہ دکھانے کے لیے دریاخان بلوایا، جب وہ دریا خان پہنچی تو ملزم نے لڑکے کا گھر دکھانے کے لیے گاڑی میں بٹھایا لیکن کار جنگل کی طرف لے گئے۔

خاتون کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ جنگل میں پستول دکھاکر اس نے اپنے مزید چار دوستوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کی۔خاتون نے کہا کہ اس نے بہت فریاد کی مگر ملزمان نے ایک نہ سنی۔

زیادتی کا شکار خاتون کے مطابق ملزمان نے اس سے 10 ہزار روپے کی رقم بھی چھین لی،پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست پر پانچوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب موٹر وے پر ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا تھا، تاہم وہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ سطح پر ایکشن لیا گیا تھا، پولیس کی سخت محنت کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی،تھانہ واہ کینٹ پولیس کی کارروائی، قتل کا ملزم گرفتار

Related Posts