مسلسل دوسری فتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حریف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح کرکے حریف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 188 رنز کے ہدف کو 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خواجہ نافع نے 60، سعود شکیل نے 40، اور جیسن روئے نے 24 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز سعود شکیل اور جیسن روئے نے دھواں دھار بیٹنگ کی۔

دونوں بیٹرز کے آگے قلندرز کے بولر بے بسی کی علامت بنے رہے جس کا فائدہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خوب اٹھایا۔

پاورپلے کے دوران لاہور قلندرز کی فیلڈنگ انتہائی ناقص رہی اور دفاعی چیمپیئن ٹیم نے کیچ گرانے کے ساتھ ساتھ چوکے بھی چھوڑے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ ابتدائی شراکت خطرناک بنتی جا رہی تھی کہ زمان خان نے 40 کے انفرادی اسکور پر سعود شکیل کو بولڈ کر دیا۔ 

اس کے بعد لاہور قلندرز کو دوسری وکٹ کے لیے لمبا انتظار نہ کرنا پڑا اور اگلے ہی اوور یعنی ساتویں اوور کی دوسری گیند پر جیسن روئے کو سکندر رضا نے کلین بولڈ کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اگلی امیدیں کپتان رائلی رُوسو سے وابستہ تھیں جنہوں نے ٹیم کی امیدیں پوری کرنے کی کوشش بھی کی۔

اس کوشش میں رائلی رُوسو 13 گیندوں پر 18 رنز بنانے کے بعد حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

لاہور قلندرز کو چوتھی وکٹ سرفراز احمد کی ملی جن کی اننگز کا خاتمہ سلمان فیاض نے کیا۔

سرفراز احمد کے آؤٹ ہونے کے بعد خواجہ نافع اور شرفین ردرفورڈ نے 20 گیندوں پر 34 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔ 

اس دوران لاہور قلندرز کو پانچویں وکٹ شرفین ردرفورڈ کی ملی جو 14 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد انہوں نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 62، جہانداد خان نے 45 اور سکندر رضا نے 18 رنز سکور کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے عقیل حسین اور محمد حسنین نے دو دو جبکہ محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Posts