خواہش ہے کشمیر بھارت کے چنگل سے آزاد ہو اور پاکستان کا بازو بنے، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Railway Minister Sheikh Rasheed Press Conference
sheikh rasheed

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہےخواہش ہے کشمیر بھارت کے چنگل سے آزاد ہو اور پاکستان کا بازو بنے، ہم کشمیر کے بچے بچے کے ساتھ ہیں اور کشمیر ہمارا ہے۔

لال حویلی کے باہر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مودی کی حکومت میں جنگ کا خطرہ ہے، کشمیر کو باقاعدہ ڈیزائن کے ساتھ علیحدہ کیا گیا، ہمیں جنگ نہیں دانشمندی کی ضرورت ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو آخری سانس تک لڑیں گے، ہم کشمیر کے بچے بچے کے ساتھ ہیں اور کشمیر ہمارا ہے،خواہش ہے کشمیر بھارت کے چنگل سے آزاد ہو اور پاکستان کا بازو بنے۔

ان کاکہناتھا کہ بھارت کے شہریت بل پر جو خاموش ہے وہ ملک کا غدار ہے، ، مودی کے پاس اس کی ولدیت کا سرٹیفیکیٹ نہیں ہو گا، عراق، لیبیا، یمن میں جو ہوا ہم دیکھتے رہے، پاکستان دنیا کے مسلمان کی آخری امید ہے۔

مزید پڑھیں: اظہارِ یکجہتی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

انہوں نے کہا کہ میں محبت کا بھوکا ہوں، مجھے وزارت کا شوق نہیں صرف عمران خان کے ساتھ ہوں،مجھے احساس ہے آج غریب گیس بجلی کا بل دے نہیں سکتا، مہنگائی ہے، میں عوام کے مسائل میں آپ کے ساتھ ہوں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ کچھ لوگ مارچ میں مارچ کرنے کا اعلان کر رہے ہیں لیکن اچھے برے وقت میں عمران خان کے ساتھ ہوں، دنیا کے بدقماش پاکستان میں انتشار کو ہوا دے رہے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ چین ہمارا آزمائشی دوست ہے لیکن چین کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، پاکستان میں چین ایم ایل ون بنائے گا اور جلد اس کا افتتاح ہو گا، تنخواہوں کا یا کوئی بھی مسئلہ ہومیڈیا کے ساتھ ہوں۔

Related Posts