امریکا میں برفانی طوفان سے تباہی، معمولاتِ زندگی معطل، 70 افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچا دی جس سے معمولاتِ زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں، مختلف حادثات کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں سڑکوں پر کئی کئی انچ برف جم گئی، طوفان میں پھنسے شہریوں کو ریسکیو کرنے اور برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔  مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

 مستقبل میں پاکستان کو مزید تباہی کا سامنا کرنا ہوگا۔اقوامِ متحدہ

امریکا کے متاثرہ شہروں میں 2500 پروازیں منسوخ کرنی پڑیں، ہوائی اڈوں پر امریکی شہریوں کا رش لگ گیا۔ یخ بستہ ہواؤں اور شدید برفباری نے نظامِ زندگی معطل کرکے رکھ دیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ 22 ہزار گھر بجلی سے محروم ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق نیو یارک کا مغربی علاقہ برفانی طوفان کے باعث 4 فٹ تک برف تلے دب گیا۔ بفلو میں عوام کی بڑی تعداد کو گھروں میں رہنے کی تاکید کردی گئی۔ نیو یارک کا درجۂ حرارت منفی 2 سے منفی 6 ڈگری تک گر گیا۔

دوسری جانب امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ پیٹ بیٹگی ایگ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ ہزاروں منسوخ پروازیں سسٹم کی ناکامی قرار دی جاسکتی ہیں۔ سردیوں کے باعث ملک متاثر ہوا اور فضائی سفر کو بھی شدید رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

Related Posts