اسلام آباد: ملک کے وفاقی دارالحکومت کے نجی اسکولوں نے سردی کی لہر کے باعث موسم سرما کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔
ایک نوٹیفکیشن میں، وفاقی وزارت تعلیم نے کہا کہ ملک میں نئے موسمی نظام کی وجہ سے اسکول جانے والے طلباء کے لیے موسم سرما کی تعطیلات 7 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں۔
نجی تعلیمی ادارے اب 9 جنوری (پیر) کو دوبارہ کھلیں گے۔
رواں ماہ کے شروع میں، دارالحکومت کی انتظامیہ نے 26 دسمبر سے 31 تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں:کورونا کے نئے ویریئنٹ کا خطرہ، ائیر پورٹس پر اسکریننگ کا عمل سخت کرنیکی ہدایت
اس ہفتے کے شروع میں لاہور ہائی کورٹ نے حکام کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کے لیے توسیع کا حکم دیا تھا۔