اسٹاک مارکیٹ میں 75پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 75پوائنٹس کی مندی ریکارڈ
اسٹاک مارکیٹ میں 75پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال رہی، کے ایس ای 100انڈیکس 75.32 پوائنٹس گر گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز کے موقع پر ملے جلے رجحان کا سامنا رہا، تاہم کے ایس ای 100انڈیکس پہلے سیشن میں مسلسل بڑھ کر 136 پوائنٹس اوپر بند ہوا۔

فروخت کے دباؤ نے دوسرے سیشن میں مارکیٹ کو اپنی گرفت میں لے لیا اور اس نے تمام فوائدکو ختم کردیا، سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ کو اوپر کی طرف اٹھانے کی چند کوششیں بے سود ثابت ہوئیں اور کے ایس ای 100انڈیکس مندی کے ساتھ بند ہوا۔

بڑے پیمانے پر مایوسی کی وجہ سے آٹوموبائل، سیمنٹ، کیمیکل اور تیل کے شعبے سرخ رنگ میں بند ہو گئے۔ تاہم بینکنگ سیکٹر کا اختتام ملے جلے نوٹ پر ہوا۔

بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس کو نیچے لانے والے سیکٹر میں تیل اور گیس کی تلاش (40.11 پوائنٹس)، ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن (26.26 پوائنٹس) اور سرمایہ کاری بینکنگ (18.58 پوائنٹس) شامل ہیں۔

ورلڈ کال ٹیلی کام 83.5 ملین حصص کے ساتھ والیوم لیڈر تھا، اس کے بعد ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 44.2 ملین حصص کے ساتھ اور دی آرگینک میٹ کمپنی 9.9 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

مزید پڑھیں:ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ، مجموعی شرح 29.4 فیصد ریکارڈکی گئی

جمعہ کو 344 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 134 میں اضافہ، 187 میں کمی اور 23 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts