چوروں کا ایجنڈا ناکام بنادیں گے، عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں۔ وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران کیخلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
وزیراعظم عمران کیخلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے،عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں، ہماری تیاری مکمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں، ہماری تیاری مکمل ہے، چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا ئیں گے۔

انہو ں نے کہا کہ جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، جن کو مقدمات سے خطرہ ہے وہ لوٹی ہوئی دولت سے انقلاب نہیں لا سکتے۔

مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں جنوبی پنجاب صوبہ کا بل قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قانونی امور پر بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر دفاع پرویز خٹک، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان، گورنر خیبرپختونخوا، گورنر سندھ اورپنجاب نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے متعلق اعلان، شاہ محمود قریشی وزیر اعظم کے شکرگزار

خیال رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے منشور میں جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے الگ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے جنابی پنجاب کے عوام کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے تاریخی اعلان کیا۔

Related Posts