کیا ٹیلر سوئفٹ کی کنسرٹ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی ریکارڈ توڑ کنسرٹ فلم ‘ایراز ٹؤر’ کو باضابطہ طور پر سینما گھروں میں ریلیز کر دیا گیا ہے، جس نے جمعرات تک 2.8 ملین ڈالر کا بزنس کیا۔

ایسی توقع بھی کی جارہی ہے کہ فلم ہفتے کے آخر تک 50 ملین سے زائد کا بزنس کرلے گی لیکن کیا ناظرین و سامعین اس فلم کو گھر بیٹھے دیکھ سکیں گے؟

واضح رہے کہ ابھی تک فلم کی او ٹی ٹی ریلیز کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے، تاہم ایسا کہا جارہا ہے اسے نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جاسکتا ہے کیونکہ ٹیلر سوئفٹ نے 2020 میں اپنی دستاویزی فلم کی ریلیز کیلئے نیٹ فلکس کے ساتھ شراکت داری کی تھی۔

یہاں پر آپ کو بتاتے چلیں کہ اس کی او ٹی ٹی ریلیز کیلئے آپ کو جنوری 2024 تک انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ ایک فلم سینما کی کامیاب نمائش کے بعد ہی کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوتی ہے۔

دوسری طرف اِن دنوں ٹیلر سوئفٹ اور امریکی نیشنل فٹبال لیگ کے فٹبالر ٹریوس کیلس کی ڈیٹنگ کی خبریں ہر طرف زیر گردش ہیں، دونوں کو کئی دفعہ عوامی مقامات پر ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔

Related Posts