حکومت قوم کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will take every possible step to facilitate nation in COVID-19 pandemic: Fawad Chaudhry
Fawad-Chaudhry

جہلم : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے قوم کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے  گی۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہے۔انہوں نے جہلم کے 45ہزار خاندانوں کے لئے امداد کا بھی اعلان کیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مطابق پاکستان جلد وبائی مرض پر قابو پانے والے چند ابتدائی ممالک میں شامل ہوگا۔

انہوں نے لوگوں کو معاشرتی دوری برقرار رکھنے کی بھی تاکید کی ،ان کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ذاتی طور پر ملاقات کے بجائے فون کے ذریعے رابطہ کریں۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان کے انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ نے اب تک 150 خراب وینٹی لیٹروں کو درست بنا دیا ہے۔

اگر کسی نجی اسپتال کا وینٹی لیٹر کام نہیں کرتا ہے تو ہم صرف اس شرط پر مفت خدمات فراہم کریں گے کہ وہ کورونا وائرس کے مریضوں سے فیس نہیں لیں گے۔

مزید پڑھیں:بجلی اور گیس کے بلوں پر ریلیف پر وفاق کا اعتراض افسوسناک ہے، امتیاز شیخ

وفاقی وزیر کے مطابق اگر نجی اسپتال کورونا وائرس کے مریضوں سے معاوضہ نہیں لیتے ہیں تو وینٹی لیٹرز بھی مفت میں ٹھیک کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد سرکاری اسپتالوں کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کے پاس وینٹی لیٹر ہیں لیکن ان کو چلانے کے لئے لوگوں کی کمی ہے۔

Related Posts