ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں جلدکامیاب ہو جائیں گے، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں جلدکامیاب ہو جائیں گے، شاہ محمود قریشی
ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں جلدکامیاب ہو جائیں گے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کورونا عالمی وبائی چیلنج کے باوجود زرمبادلہ کی شرح میں اضافہ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، انشاء للہ بہت جلد ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے اسٹیٹ بینک کی کارکردگی، زرمبادلہ کی شرح میں اضافے اور مالیاتی اشاریوں کے حوالے سے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کورونا عالمی وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کورونا کے باعث پاکستان جیسے ترقی پذیر اور محدود وسائل کے حامل ممالک، معاشی طور پر شدید متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کرونا عالمی وبائی چیلنج کے باوجود زرمبادلہ کی شرح میں اضافہ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے سفراء معاشی سفارتکاری کے ذریعے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کو دنیا بھر میں متعارف کروا رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کیلئے جی پی ایس پلس سٹیٹس کا تسلسل، روپے کی قدر میں اضافہ اور دیگر معاشی اشاریے ہماری درست سمت کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

Related Posts