خرم دستگیر کے حکم پر پلانٹس بند کر کے ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا گیا: فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خرم دستگیر کے حکم پر پلانٹس بند کر کے ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا گیا: فواد چوہدری
خرم دستگیر کے حکم پر پلانٹس بند کر کے ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا گیا: فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خرم دستگیر کے حکم پر پلانٹس بند کر کے ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا گیا،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی حیثیت ایک منشی جیسی ہو گئی ہے۔

سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کل سے بجلی بند ہے، سپریم کورٹ سپیکر رولنگ مسترد نہ کرتی تو الیکشن ہو چکے ہوتے،پاکستان پر مافیاز مسلط ہیں، وزیر توانائی کبھی ایک تو کبھی دوسری دکان پر پائے کھانے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف 35 فیصد کو بچانے کیلئے دوبارہ انتخابات ہونا ناممکن ہے، پارلیمنٹ کے اندر اس وقت 40 فیصد نشستیں خالی ہیں،آج ہم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے، ہمارے ایوانوں میں 65 فیصد نشستیں خالی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ راجہ ریاض کو ہٹانے کیلئے اعلان کیا تو استعفے منظور کرنے لگے، پہلے استعفے منظور ہی نہیں ہو رہے تھے۔جو لوگ 25 مئی میں براہ راست ملوث تھے ان کو تعینات نہ کیا جائے، جب تک آپ کو سزا نہ دے دیں آپ کا پیچھا کریں گے، بادشاہی سدا نہیں رہتی، آپ 3 یا 4 ماہ کیلئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پرویز الٰہی کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات

فواد چوہدری نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ تو ایک چہرہ ہے پیچھے تو کوئی اور ہے، آج لاہور کے لوگوں نے ان کو مسترد کر دیا،عمران خان کو ہٹانا ہی ان کا مقصد رہ گیا ہے، ایسا لگ رہا ہے پی ڈی ایم حکومت کا پاکستان سے تعلق ہی نہیں۔

Related Posts