جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دیں گے۔محمد بن سلمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دیں گے۔محمد بن سلمان
جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دیں گے۔محمد بن سلمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دیں گے۔میں نے جمال خاشقجی کے قتل کاحکم  نہیں دیا نہ ہی میرے قریبی افراد کے ملوث ہونے کا کوئی پختہ ثبوت ہے۔

بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی حکومت کے ملازمین اگر کسی شخص کے خلاف کوئی جرم کرتے ہیں تو حکومت کا حصہ ہونے کے باعث مجھ پر اس کی پوری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، تاہم یہ ناممکن ہے کہ سعودی سلطنت کے لیے کام کرنے والے 30 لاکھ افراد کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدررجب طیب اردوان کامسئلہ کشمیرپرایک بارپھرپاکستان کی حمایت کااعلان

ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ جمال خاشقجی کے قاتلوں کا پتہ چلایا جائے جس کے لیے ضروری اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں جبکہ سعودی صحافی کے قتل کی تحقیقات ابھی ختم نہیں ہوئی ہیں۔ اگر کوئی شخص صحافی کے قتل میں ملوث پایا گیا تو اس کے عہدے کی کوئی پروا نہ کرتے ہوئے قانون کے مطابق اسے سزا دی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں حرمین ہائی اسپیڈ ریل اسٹیشن  میں  خوفناک آگ لگنے سے 9 افراز زخمی ہوگئے جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جدہ میں حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین اسٹیشن پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ بلند شعلوں میں تبدیل ہوگئے جس کے باعث آسمان پر کالے بادل چھا گئے۔ خوش قسمتی سے حادثے کے وقت اسٹیشن پر لوگوں کی تعداد معمول سے کم تھی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں حرمین ٹرین اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی، 9 افراد زخمی

Related Posts