اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اس غیر ملکی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور کسی بھی قیمت پر شکست قبول نہیں کریں گے۔
کابینہ کے خصوصی اجلاس کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ تنہا ہونے کے باوجود قوم کے لیے لڑتے رہیں گے اور کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے ان خبروں کو مسترد کر دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہٹا دیا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ ان کا محکمہ دفاع میں تبدیلیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کو برطرف کرنے کی نہ تو کوئی بات ہوئی اور نہ ہی یہ بات ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں اپنا کام قانون کے مطابق اور آئین کے مطابق کروں گا۔
تحریک عدم اعتماد کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیراعظم عمران خان نے دہرایا کہ وہ کسی بھی قیمت پر شکست قبول نہیں کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اس غیر ملکی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا، انہوں نے مزید کہا کہ نہ ماضی میں شکست تسلیم کی ہے اور نہ ہی اب ہار مانیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں کہ میں پاکستان سے کبھی غداری نہیں کروں گا۔ میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کروں گا۔وزیر اعظم خان نے مزید کہا کہ وہ تنہا ہونے کے باوجود قوم کے لئے لڑتا رہوں گا اور کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا،
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ جب بھی اجلاس بلایا جاتا ہے افواہیں پھیلنا شروع ہوجاتی ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔
مبینہ دھمکی آمیز خط سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ خط چیف جسٹس عمر عطا بندیال، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو دکھائیں گے۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف کو برطرف کرنے کی خبریں زیر گردش، وزیر اعظم نے تردید کردی