کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت پر مبنی معاشرہ جلد تعبیر ہوگا، پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں نے پاکستان میں جمہوریت کی آبیاری اپنے خون سے کی ہے، ہم شہدا ء کی قربانیاں رائیگان جانے نہیں دیں گے، ان کے نامکمل مشن کو پورا کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیرپور ناتھن شاہ کے شہیدوں کے 38ویں یومِ شہادت پر پیغام کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں نے پاکستان میں جمہوریت کی آبیاری اپنے خون سے کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی خاطر جیالوں نے آمروں کی جیلیں کاٹیں، کوڑے کھائے، جلاوطنی بھگتی اور پھانسی کے پھندے چومے تھے۔
مزید پڑھیں:نائن الیون کی 20ویں برسی، امریکا کا عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف اتحاد کا پیغام